اونٹاریو ڈرائیورز کے لئے مفت پریکٹس کوئز. اس کوئز کی پیروی کرنا آسان ہے اور یہ خاص طور پر آپ کو اپنے اونٹاریو جی 1 ٹیسٹ اور تحریری روڈ علمی ٹیسٹ کی پریکٹس کرنے میں مدد کے لئے تیارکیا گیا ہے. یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ کوئز صرف پریکٹس کے لئے ہے، اور ہماری سائٹ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ آپ اصل جی 1 ٹیسٹ پاس لیں گے. تاہم، ہمارا پریکٹس کوئز وسیع ہے اور آپ کو حقیقی امتحان لینے سے پہلےہر ممکن حد تک تیار ہونے میں مدد دیتا ہے.
Rules قواعد – 1
Congratulations – you have completed Rules قواعد – 1.
You scored %%SCORE%% out of %%TOTAL%%.
Your performance has been rated as %%RATING%%
Question 1 |
کس موقع پر ڈرائیورز سڑک کے دائیں جانب بنے کنارے (شولڈر ) پر سے گذر سکتے ہیں؟
A | کسی بھی وقت جب ایک گاڑی بائیں جانب مڑ رہی ہو ، چاہے سڑک کا دائیاں کنارہ (شولڈر) پکا نہ ہو |
B | کبھی نہیں |
C | صرف اس وقت جب وہ بائیں جانب مڑتی گاڑی کو پاس (اوور ٹیک) کر رہے ہوں اور صرف اس صورت میں کہ سڑک کا دائیاں کنارہ (شولڈر) پکا ہو |
D | جب بھی ایسا محفوظ طریقے سے کیا جا سکتا ہے |
Question 2 |
جب آپ ایک موڑ کے نزدیک پہنچ رہے ہوں…. ؟
A | رفتار تیز کر دیں |
B | زور سے بریکس لگا دیں |
C | اس کے لئے ایک محفوظ رفتار کا تعین کرنے کی کوشش کریں |
D | داخل ہونے سے پہلے رک جائیں |
Question 3 |
کیا ڈرائیورز اپنے مسافروں کی سیٹ بیلٹ استعمال کرنےکے لئے ذمہ دار ہیں؟
A | صرف اس صورت میں اگر مسافر اگلی نشست پر بیٹھے ہیں |
B | صرف اس صورت میں اگر مسافر پچھلی نشست پر بیٹھے ہیں |
C | صرف اس صورت میں اگر مسافروں کی عمر 16 سال سےزیادہ ہے |
D | صرف اس صورت میں اگر مسافروں کی عمر 16 سال سے کم ہے |
Question 4 |
:چوراہے کے اوپر ایک جلتی بجھتی سرخ بتی کا کیا مطلب ہے
A | رفتار کم کر لیں اورانتہائی احتیاط سے ڈرائیو کریں |
B | رفتار کم کر لیں اوراگر ضروری ہو تو بائیں یا دائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کو راستے کا حق دیں |
C | اشارے کی بتی خراب ہے، احتیاط سے آگے بڑھیں |
D | لازم ہے کہ ڈرائیورز مکمل طور پر رک جائیں اور چوراہے میں سے صرف اس وقت گذریں جب ایسا کرنا محفوظ ہو |
Question 5 |
اگر ہنگامی گاڑی، روشن بتی اور سائرن کے ساتھ ایسی سڑک پر سفرکر رہی ہے جہاں دو طرفہ ٹریفک کی اجازت ہے تو قانون کے مطابق ڈرائیورز کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
A | رفتارتیز کر دیں اور راستے سے ہٹ جائیں |
B | جتنا ممکن ہو سکے دائیں جانب جا کر رک جائیں |
C | اسی رفتار کو جاری رکھیں |
D | ڈرائیور کو پاس (اوور ٹیک) کرنے کا اشارہ دیں |
Question 6 |
قانون کے مطابق کس وقت گاڑیوں کی بتیوں کو آن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
A | کوئی مخصوص وقت نہیں |
B | غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کے درمیان |
C | غروب آفتاب سے آدھ گھنٹہ پہلے اور طلوع آفتاب ہونے کے آدھ گھنٹہ بعد کے درمیان، اور کسی بھی وقت جب فاصلہ دیکھنے کی حد 150 میٹرز سے کم ہو |
D | غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کے درمیان، اور کسی بھی وقت جب فاصلہ دیکھنے کی حد 150 میٹرز سے کم ہو |
Question 7 |
:جب اونچائی کی جانب رخ پر ایک کرب کے ساتھ پارکنگ کی ہوئی ہو
A | اسٹیئرنگ وہیل کو بائیں جانب گھمائیں |
B | سٹیئرنگ وہیل کو دائیں جانب گھمائیں |
C | سامنے پہیوں کا کرب کے متوازی ہونا ضروری ہے |
D | اگر پارکنگ بریک لگائی ہوئی ہے تو پہیوں کی سمت کوئی فرق نہیں پڑتا |
Question 8 |
گاڑی کے اخراج کی جانچ کیوں ضروری ہے؟
A | تمام جوابات درست ہیں |
B | کیونکہ گاڑی ایک مخصوص عمر سے زیادہ کی ہے |
C | کیونکہ گاڑی شاید ماحول میں بہت زیادہ آلودگی کا باعث بن رہی ہو |
D | کیونکہ گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کی ضرورت ہے |
Question 9 |
جب’ ہیڈلائٹس آن’ کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہے ہوں تو، کن صورتوں میں ڈرائیورز کو لو بیم (بتی نیچے کی طرف رکھنی) استعمال کرنے کی ضرورت ہے؟
A | سامنے سےآنے والی گاڑی کے 300 میٹر کے اندر اندر |
B | سامنے سےآنے والے گاڑی کے 50 میٹر کے اندر اندر |
C | سامنے سےآنے والی گاڑی کے 30 میٹر کے اندر اندر |
D | سامنے سےآنے والے گاڑی کے 150 میٹر کے اندر اندر |
Question 10 |
جہاں کہیں بھی رفتار کی مقرر کردہ حد آویزاں نہیں ہے، ان شہروں، قصبوں اور گاؤں میں زیادہ سے زیادہ رفتار ہے:
A | 60 کلومیٹر فی گھنٹہ |
B | 50 کلومیٹر فی گھنٹہ |
C | 40 کلومیٹر فی گھنٹہ |
D | 30 کلومیٹر فی گھنٹہ |
Question 11 |
ایسا کرنا کس وقت محفوظ ہے کہ دیگر گاڑیوں کے دائیں جانب سے پاس (اوور ٹیک) کیا جائے
A | کسی بھی وقت کسی بھی سٹریٹ یا ہائی وے پراس کی اجازت ہے |
B | اس کی اجازت اس صورت میں ہے کہ جس سمت میں گاڑی سفر کر رہی ہے، وہ سٹریٹ یا ہائی وے دو یا زیادہ لینز کی حامل ہے |
C | اس کی اجازت ہے بشرط سڑک کے کناروں (شولڈرز ) پر ڈرائیو کرنا ممکن ہو |
D | کسی بھی صورت میں اجازت نہیں ہے |
Question 12 |
موڑ کے دوران ڈرائیور ز کو اشارے استعمال کرنا کیوں ضروری ہیں؟
A | تمام جوابات درست ہیں |
B | پیچھے آنے والے ڈرائیورز کو اپنے ارادے سے مطلع کرنے کے لئے |
C | سامنے سے آنے والی ٹریفک کو اپنے ارادے سے مطلع کرنے کے لئے |
D | پیدل چلنے والوں کو اپنے ارادے سے مطلع کرنے کے لئے |
Question 13 |
اونٹاریو میں، سیٹ بیلٹ باندھنے کا قانون ہے
A | ہاں |
B | صرف اس وقت جب میونسپلٹی کے اندر ڈرائیو نگ کی جا رہی ہو |
C | صرف اس وقت جب کھلی شاہراہ پر ڈرائیو نگ کی جا رہی ہو |
D | نہیں |
Question 14 |
جب ایک ڈرائیور کے سامنے آنے والی ٹریفک سگنل کی بتی سرخ ہو اور ڈرائیور براہ راست چوراہے میں سے گذرجانے کا ارادہ رکھتا ہو تو، ڈرائیور کو پہلے کیا کرنا چاہیے؟
A | رفتار آہستہ کر لیں، جب راستہ صاف ہوجائے، تب آگے جائیں |
B | رک جائیں ، پیدل چلنے والوں کوجانے کا حق دیں، تب احتیاط سے آگے بڑھیں |
C | رک جائیں، جب راستہ صاف ہوجائے، تب آگے جائیں |
D | رک جائیں، چوراہے میں سے گذرنے سے پہلے، بتی کے سبز ہونے کا انتظارکریں اور دیکھیں کہ چوراہا واضح ہو |
Question 15 |
جب اشارے کی سرخ بتی کے خلاف دائیں جانب موڑ مڑنے کی اجازت دی جاتی ہے تو، ایسے میں قانون کے مطابق ڈرائیورز کو چوراہے میں داخل ہونے اور موڑ مڑنے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے؟
A | رک جائیں، پھر ٹریفک میں آرام سے شامل ہو جائیں |
B | لازم ہے کہ مکمل طور پر رک جائیں ، راستہ صاف ہونے کا انتظار کریں، اور صرف اس وقت گذریں جب ایسا کرنا محفوظ ہو |
C | رفتار کم کر لیں اور احتیاط سے آگے بڑھیں |
D | رفتار کم کر لیں ، اشارہ دیں اور مڑ جائیں |
Question 16 |
ایک سڑک پر جہاں ٹریفک دونوں سمتوں میں رواں دواں ہے، بائیں جانب مڑنے سے پہلے ڈرائیور کو کس لین میں ہونا چاہئے؟
A | سڑک کے دائیں جانب موجود سب سے قریب ترین لین میں |
B | اگر ڈرائیور اشارہ دیتا ہے تو لین سے کوئی فرق نہیں پڑتا |
C | سڑک کی مرکزی لائن کے فوری دائیں جانب والی لین میں |
D | سڑک کے بائیں جانب موجود سب سے قریب ترین لین میں |
Question 17 |
دائیں جانب کا موڑ مڑنے سے پہلے ڈرائیورز کو ٹریفک کی کس لین میں ہونا چاہئے؟
A | سڑک کے بائیں جانب موجود سب سے قریب ترین لین |
B | بائیں جانب سے آنے والی لین |
C | سڑک کی مرکزی لائن کے فوری دائیں جانب والی لین |
D | سڑک کے دائیں جانب موجود سب سے قریب ترین لین |
Question 18 |
صوبائی ہائی ویز پر ہائی آکوپینسی گاڑیوں (ایچ او وی) کی لینز کو کتنے افراد پر مشتمل ہونے والی گاڑیوں کے لئے مختص رکھا جاتا ہے؟
A | کم سے کم دو افراد |
B | کسی بھی گاڑی کے لئے جو متعین کردہ رفتار کی حد سے اوپر سفر کر رہی ہو |
C | 4 یا اس سے زیادہ افراد |
D | 3 یا اس سے زیادہ افراد |
Question 19 |
چوراہے کے اوپر ایک جلتی بجھتی پیلے رنگ کی بتی
A | ڈرائیورز کو احتیاط سے آگے بڑھنے کے لئے خبردار کرتی ہے |
B | اگربائیں جانب مڑنا ہو تو، ڈرائیورز کو رکنا لازم ہے |
C | ڈرائیورزکو اسی رفتار میں چلتے رہنے کی اجازت دیتی ہے |
D | اگر دائیں جانب مڑنا ہو تو، ڈرائیورز کو رکنا لازم ہے |
Question 20 |
راستہ دینے کی علامت کے قریب پہنچنے پر ، قانون کے مطابق ڈرائیورزکو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
A | رک جائیں، پھر تیزی سے آنے والی ٹریفک میں شامل ہو جائیں |
B | رک جائیں، پھر آہستہ آہستہ آنے والی ٹریفک میں شامل ہو جائیں |
C | رفتار تیز کر دیں اور آنے والی ٹریفک میں زبردستی شامل ہو جائیں |
D | رفتار کم کر دیں، اگر ضروری ہو تو رک جائیں ، اور جب راستہ صاف ہوجائے تب آگے جائیں |
Question 21 |
ایک یک طرفہ سٹریٹ سے بائیں جانب موڑ مڑنے سے پہلے ڈرائیورز کو کس لین میں ہونا چاہئے؟
A | سڑک کی مرکزی لائن کے سب سےقریب ترین لین میں |
B | سڑک کے بائیں جانب موجودسب سےقریب ترین لین میں |
C | اگر ڈرائیور اشارہ دیتا ہے تو لین سے کوئی فرق نہیں پڑتا |
D | سڑک کے دائیں جانب موجود سب سے قریب ترین لین میں |
Question 22 |
لین پر پینٹ شدہ ایک سفید تیر کا مطلب ہے….؟
A | اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو کہاں رکنا ہوگا |
B | جیسے ہی راستہ صاف ہو جائے، دور بائیں لین یا دور دائیں لین میں چلے جائیں |
C | آپ صرف تیر کی سمت میں سفرکر سکتے ہیں |
D | تیر سے پہلے رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو جانے دیں |
Question 23 |
قانون کے مطابق یو ٹرن کرنے سے پہلے، دونوں ا طراف میں کتنے میٹرز تک ڈرائیورز کو دیکھنے کے قابل ہونا چاہیئے؟
A | 50 میٹرز |
B | 100 میٹرز |
C | 150 میٹرز |
D | 250 میٹرز |
Question 24 |
اگر ایک ڈرائیور شراب پی کرپکڑا جاتا ہے جس کے خون میں شراب کی مقدار (بی اے سی) ——– سے ——– ہے، پولیس فوری طور پر تین دنوں تک کے لئے ڈرائیور کا لائسنس معطل کر سکتی ہے
A | 0.08 – 0.10 |
B | 0.08 – 0.07 |
C | 0.18 – 0.28 |
D | 0.05 – 0.08 |
Question 25 |
ایک رکنے کی علامت (اسٹاپ سائن) کے قریب پہنچنے پر، قانون کے مطابق، چوراہے میں داخل ہونے سے پہلے ڈرائیورز کو کیا کرنا ضروری ہے؟
A | رک جائیں، اور جب محفوظ ہوں،تب آگےجائیں |
B | رفتار آہستہ کر لیں، اگر راستہ واضح ہو تو آگے جائیں |
C | رفتار آہستہ کر لیں، ہارن بجائیں اور آگے جائیں |
D | رک جائیں، ہارن بجائیں ،تب آگےجائیں |
Question 26 |
جب ایک ٹریلر یا کشتی کو ٹو کیا جا رہا ہو توایک موٹر گاڑی کے ڈرائیور کو مندرجہ ذیل ٹریلر یا کشتی میں لے جانے کے لئے اجازت نہیں ہے
A | کیمپنگ کا سامان |
B | لوگ |
C | آتشی اسلحہ |
D | آگ پکڑنے والا مواد |
Question 27 |
اگر دو گاڑیاں تقریبا ایک ہی وقت میں ایک بغیر کنٹرول والے چوراہے پر پہنچ جاتی ہیں تو، راستے کا حق دیا جانا چاہئے:
A | کسی کو نہیں |
B | دائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو |
C | بائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو |
D | اس کو جو تیزی سے چل رہی ہے |
Question 28 |
جب ایک ایسے چوراہے پر پہنچ رہے ہوں جہاں رکنے کی کوئی لائن ، کراس واک یا سائڈ واک نہیں ہے تو،ڈرائیورز کو کہاں رکنا چاہیے؟
A | چوراہے کے معمولی سا اندر |
B | رکنے کے نشان کے بالکل ساتھ |
C | رکنے کے نشان سے بالکل پہلے |
D | چوراہے کے کنارے پر |
Question 29 |
:جب ایک پولیس اہلکار ڈرائیور کو اشارہ کرتا ہے کہ وہ ایک جانب ہو کر رک جائے
A | جب تک کسی پارکنگ کی جگہ کے قریب نہ پہنچ جائے اس وقت تک ڈرائیور گاڑی چلانا جاری رکھے، اشارہ دے، اور پارکنگ کی جگہ میں مڑ جائے اور رک جائے |
B | لازم ہے کہ ڈرائیور رفتار آہستہ کر دے، حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے،ممکنہ حد تک انتہائی بائیں جانب ہو کر مکمل طور پر رک جائے |
C | لازم ہے کہ ڈرائیور رفتار آہستہ کر دے، اور جس ڈرائیونگ لین میں گاڑی چلا رہا تھا، اسی لین میں گاڑی روک دے |
D | لازم ہے کہ ڈرائیور رفتار آہستہ کر دے، حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے،ممکنہ حد تک انتہائی دائیں جانب ہو کر مکمل طور پر رک جائے |
Question 30 |
جب ایک سٹریٹ کار مسافروں کو لے جانے یا اتارنے کے لئے ایسی جگہ روکی جاتی ہے جہاں کوئی حفاظتی زون نہیں ہے، تو ایسے میں قانون کے مطابق ڈرائیورز کو سٹریٹ کار کو پاس (اوور ٹیک)کرنے سے پہلے کیا کرنا ضروری ہے؟
A | پچھلے دروازے جن سے مسافر چڑھ یا اتر رہے ہوں، ان سے کم از کم دو میٹر پیچھے رک جائیں |
B | ہارن بجائیں اور احتیاط سے گذریں |
C | سڑیٹ کار کے پیچھے رک جائیں، پھر احتیاط سے آگے بڑھیں |
D | جب راستہ صاف ہو تو بائیں جانب سے گذریں |
Question 31 |
:اگر ڈرائیونگ کے دوران آپ کا فون بجتا ہے
A | اپنے سیل فون کو استعمال کرنے کے لئے ایک جانب چلے جائیں اور پارک کردیں |
B | اس کال کو صوتی (وائس ) میل پر جانے دیں |
C | گاڑی میں موجود دوسرے مسافر سے کہیں کہ وہ کال کا جواب دے دے |
D | تمام جوابات درست ہیں |
Question 32 |
….کسی سائیکل سوار کو پاس (اوور ٹیک) کرتے وقت ، کم سے کم فاصلہ رکھیں
A | گاڑی اور سائیکل سوار کے درمیان پانچ میٹر |
B | گاڑی اور سائیکل سوار کے درمیان تین میٹر |
C | گاڑی اور سائیکل سوار کے درمیان ایک میٹر |
D | گاڑی اور سائیکل سوار کے درمیان دو میٹر |
Question 33 |
ڈرائیورکے چوراہے پر پہنچنے پر اگر اشارے کی بتی، سبزسے زرد رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے، تو ڈرائیور کو کیا کرنا چاہئے؟
A | رک جائیں. اگر محفوظ طریقے سے رک نہیں سکتے، تو احتیاط سے آگے بڑھیں |
B | رفتار بڑھائیں اور جتنی جلد ممکن ہو، چوراہے سے گذر جائیں |
C | موجودہ رفتار کو برقرار رکھیں اور چوراہے سے گذر نا جاری رکھیں. |
D | پیدل چلنے والوں اور دوسرے ڈرائیورز کو متنبہ کرنے کے لئے ہارن بجائیں تاکہ ان کو علم ہو جائے کہ گاڑی چوراہے میں سے گذرے گی. |
Question 34 |
ایسی سڑکوں پر جن پر میڈین ( درمیان میں پٹی) ہیں، ڈرائیورز کو سکول بسوں کے لئے کب رکنا چاہئے؟
A | ہر مرتبہ سکول بس کے قریب پہنچنے پر |
B | ہر بار جب بس رک جاتی ہے |
C | جب ایسی رکی ہوئی بس کے پیچھے ہوں جس کی اوپری سرخ بتی جل بجھ رہی ہو |
D | ایسی سڑکوں پر رکنے کی ضرورت نہیں ہے جن پر میڈین ہیں |
Question 35 |
ہائی وے میں داخل ہوتے وقت ، ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہیے؟
A | رفتار آہستہ کر لیں، اور پھر تیزی سےچھوٹا زاویہ رکھتے ہوئےفری وے میں داخل ہو جائیں |
B | اشارہ دیں، رفتار میں اضافہ کریں، اور ٹریفک میں آرام سے ضم ہو جائیں |
C | آہستہ رفتار سے ڈرائیو کریں اور فری وے ٹریفک کی خاطر رکنےکے لئے تیار رہیں |
D | رفتار میں اضافہ کرنے والی لین میں رک جائیں، راستہ ملنے کا انتظار کریں، اور پھر تیزی سے فری وے میں داخل ہو جائیں. |
Question 36 |
قانونی طور پر،چوراہے پر جب بتی سبز ہوجاتی ہے تو دوسرے تمام لوگوں پر کس کو راستے کا حق حاصل ہے
A | بائیں جانب مڑنے والے ڈرائیورز |
B | بتی کے ساتھ پیدل چلنے والے |
C | دائیں جانب مڑنے والے ڈرائیورز |
D | بتی کے خلاف پیدل چلنے والے |
Question 37 |
گول چکر ( راؤنڈاباؤٹ) میں راستے پر کونسے ڈرائیورکا حق ہے؟
A | گول چکر ( راؤنڈاباؤٹ) میں پہلے سے موجود ڈرائیور |
B | ایسا ڈرائیور جو گول چکر ( راؤنڈاباؤٹ) میں موڑ مڑ رہا ہے |
C | ایسا ڈرائیور جو گول چکر ( راؤنڈاباؤٹ) میں داخل ہونے والا ہے |
D | ایسا ڈرائیور جو گول چکر ( راؤنڈاباؤٹ) میں بائیں جانب مڑ رہا ہے |
Question 38 |
سڑک پر پینٹ کی ہوئی دو ٹھوس لائنیں …؟
A | اس پر سے گذرنا غیر محفوظ ہے |
B | اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جس لین میں ہیں، وہ ختم ہو رہی ہے یا باہر نکل رہی ہے اور آپ کو لینز تبدیل کرنا لازم ہے |
C | جامد اشیاء جیسے کہ پل کے ستون یا کنکریٹ جزائر سے دور رکھنے کے لئے ٹریفک کی رہنمائی کرتی ہے |
D | لائنوں سے پہلے رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو جانے دیں |
Question 39 |
جب روشنی کی ضرورت ہو تو، اگلی گاڑی کے پیچھے جاتے ہوئے اس سے کتنے فاصلے پر، گاڑیوں کولو بیم ہیڈلائٹس کا استعمال کرنا چاہئے ؟
A | 60 میٹر زکے اندر |
B | 100 میٹر زکے اندر |
C | 30 میٹرز کے اندر |
D | 120 میٹر زکے اندر |
Question 40 |
ایک شخص جس کا ڈرائیور لائسنس معطل ہے، وہ
A | کسی بھی حالت میں موٹر گاڑی نہیں چلا سکتا |
B | انتہائی ہنگامی صورت حال میں موٹر گاڑی چلا سکتا ہے |
C | ایک لائسنس یافتہ ڈرائیور کی موجودگی میں موٹر گاڑی چلا سکتا ہے |
D | کام پر آنے جانے کے لئے موٹر گاڑی چلا سکتا ہے |
← |
List |
→ |
1 | 2 | 3 | 4 | 5 |
6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 |
21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
31 | 32 | 33 | 34 | 35 |
36 | 37 | 38 | 39 | 40 |
End |
ہماری ٹیم نے یہ آن لائن پریکٹس کوئز انجن ، آپ کو اونٹاریو ڈرائیور لائسنس کے ٹیسٹ کی فوری طور پر تیاری کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا ہے.
اس آن لائن سائٹ پر موجود ہر اونٹاریو جی 1 ٹیسٹ مفت ہے. جتنا بھی چاہیں، آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. اسی طرح، جیسے دوسرے افراد نے پہلے سے ہی ایسا کیا ہے، فیس بک پر ہمیں پسند کرنا مت بھولیں اور اپنے دوستوں کو ہماری ویب سائٹ کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بھی اونٹاریو جی 1() ٹیسٹ انتہائی آسانی سے پاس کر سکیں. ہمارے فراہم کردہ ٹیسٹس کا شکریہ، ہم نےان ڈرائیورز سے تعریف حاصل کی ہے جو ان کی مدد سے اپنے جی 1 لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. یہ ویب سائٹ باقی تمام کے مقابلے میں نمایاں ہے کیونکہ ہمارے پیش کردہ ٹیسٹس مفت اور اعلی معیار کے حامل ہیں.
ہدایات: ٹیسٹ سے پہلے اونٹاریو کی سرکاری ڈرائیورز کی دستی کتاب (ہینڈ بک) کا مطالعہ کریں.