اونٹاریو ڈرائیورز کے لئے مفت پریکٹس کوئز. اس کوئز کی پیروی کرنا آسان ہے اور یہ خاص طور پر آپ کو اپنے اونٹاریو جی 1() ٹیسٹ اور تحریری روڈ علمی ٹیسٹ کی پریکٹس کرنے میں مدد کے لئے تیارکیا گیا ہے. یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ کوئز صرف پریکٹس کے لئے ہے، اور ہماری سائٹ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ آپ اصل جی 1() ٹیسٹ پاس لیں گے. تاہم، ہمارا پریکٹس کوئز وسیع ہے اور آپ کو حقیقی امتحان لینے سے پہلےہر ممکن حد تک تیار ہونے میں مدد دیتا ہے.
Rules قواعد – 2
Question 1 |

:چوراہے (انٹرسیکشن )کے اوپر ایک جلتی بجھتی سبز رنگ کی بتی، جہاں بائیں اور دائیں جانب مڑنے کی اجازت ہے ، ظاہر کرتی ہےکہ ڈرائیورز
A | دائیں یا بائیں مڑیں یا اگر راستہ صاف ہو تو سیدھے چلے جائیں |
B | اگر راستہ صاف ہو تو بائیں مڑ جائیں |
C | اگر راستہ صاف ہو تو سیدھے چلے جائیں |
D | اگر راستہ صاف ہو تو دائیں مڑ جائیں |
Question 2 |

جب باہر نکلنے کے ریمپ کے قریب ایک ہائی وے پر جا رہے ہوں اور ان کی لین کے دائیں جانب تسلسل والی لائنیں ہو تو ، ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہئے؟
A | ان کو دائیں جانب کی ٹریفک کے ساتھ ضم ہونا ضروری ہے |
B | ان کو باہر نکلنا ضروری ہے کیونکہ ان کی لین ختم ہو رہی ہے |
C | انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے چہ جایئکہ انہوں نے باہر نکلنا ہو؛ لین غیر متاثرہ ہے |
D | ان کو بائیں جانب کی ٹریفک کے ساتھ ضم ہونا ضروری ہے |
Question 3 |

قانون کے مطابق ، لازم ہے کہ ڈرائیورز پولیس کو ایک ایسے تصادم کی اطلاع دیں جس میں کوئی شخص زخمی ہوجاتا ہے، یا جب گاڑیوں یا دوسری جائیداد کو اس سے زائد نقصان پہنچے
A | $100 |
B | $500 |
C | $200 |
D | $2000 |
Question 4 |

ہیڈلائٹس کی ‘اوور ڈرائیونگ ‘ کا کیا مطلب ہے؟
A | تمام جوابات درست ہیں |
B | اس کا مطلب ہے کہ ڈرائیورز ہر وقت اپنی ہائی بیم ہیڈلائٹس کا استعمال کررہے ہیں |
C | اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیورز اپنی ہیڈلائٹس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں ، اس وجہ سے امکان ہے کہ بلب جل جائیں گے |
D | اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیورز کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ بریک لگانے پر ان کا رکنے کا فاصلہ ، ان کی ہیڈ لائٹس سے دیکھنے کی حد سے زیادہ ہو گا |
Question 5 |

:سرخ بتی اور ایک سبز تیر کے ساتھ ٹریفک سگنل اشارہ کرتا ہے
A | رک جائیں اور تیر کی سمت میں مڑنے سے پہلے سبز بتی کا انتظار کریں |
B | تیر کی سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں |
C | رک جائیں اور پھر آگے بڑھیں |
D | سبز تیر صرف پیدل چلنے والوں کے لئے ہے |
Question 6 |

ڈرائیورزکو نام یا ایڈریس کی کسی بھی تبدیلی کے بارے میں نقل و حمل کی وزارت کو مطلع کرنے کے لئے کتنے دن کا وقت ہے؟
A | 12 دن کے اندر |
B | 6 دن کے اندر |
C | 28 دن کے اندر |
D | اس وقت تک جب انہیں اگلی مرتبہ اپنےلائسنس کی تجدید کروا نا ہوگی |
Question 7 |

.ٹرانسپورٹ کی وزارت ، 9 ڈی میرٹ پوائنٹ انٹرویو کے بعد ،جی ڈرائیورز کا لائسنس معطل کر سکتی ہے
A | اگر ڈرائیور انٹرویو میں شرکت کرنے میں ناکام ہو جائے ، یا لائسنس کو برقرار رکھنے کی اجازت کے لئے اچھی وجوہات فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے |
B | جب تک ڈرائیورز 15 ڈی میرٹ پوائنٹس تک نہیں پہنچتے ، اس وقت تک وزارت کو لائسنس معطل کرنے کی اجازت نہیں ہے |
C | اگر ڈرائیور کم از کم 5 سالہ ڈرائیونگ تجربہ نہیں رکھتا ہے |
D | اگر کاروباری مقاصد کے لئے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے |
Question 8 |

:لین کے بائیں جانب ایک ٹھوس لائن کا مطلب ہے
A | جیسے ہی ایسا کرنا محفوظ ہو اس وقت پاس (اوور ٹیک) کریں |
B | آگے بڑھیں اور احتیاط سے پاس (اوور ٹیک ) گزریں |
C | پاس (اوور ٹیک) کرنا غیر محفوظ ہے |
D | صرف اس وقت پاس (اوور ٹیک) کریں جب کوئی ٹریفک نظر نہ آرہی ہو |
Question 9 |

……اگر آپ گاڑی کو براہ راست پیچھے یا دائیں جانب پیچھے (ریورس ) لے کر جا رہے ہیں
A | اپنے جسم اور سر کو بائیں جانب موڑیں اور اپنے بائیں کندھے کے اوپر سے پیچھے دیکھیں |
B | اپنے جسم اور سر کو دائیں جانب موڑیں اور اپنے دائیں کندھے کے اوپر سے پیچھے دیکھیں |
Question 10 |

مکمل طور پر لائسنس یافتہ ڈرائیور ز(جی لائسنس) کو ذیل میں دیئے گئے پوائنٹس پر، ان کی ڈرائیونگ کی صلاحیت کی جانچ کے لئے ایک انٹرویو اور / یا دوبارہ امتحان میں حصہ لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے .
A | 6 ڈی میرٹ پوائنٹس |
B | 3 ڈی میرٹ پوائنٹس |
C | 9 ڈی میرٹ پوائنٹس |
D | 15 ڈی میرٹ پوائنٹس |
Question 11 |

:جب وہ پہلی بار 15 ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتے ہیں تو ، مکمل طور پر لائسنس یافتہ جی ڈرائیورز کا لائسنس
A | 15 دن کے لئے معطل کر دیا جائے گا |
B | 6 مہینے کے لئے معطل کر دیا جائے گا |
C | 30 دن کے لئے معطل کر دیا جائے گا |
D | 7 دن کے لئے معطل کر دیا جائے گا |
Question 12 |

کچھ سڑکوں کی درمیانی لین کو ایک ……….کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ؟
A | پاس (اوور ٹیک) والی لین |
B | مختصر مدت کی پارکنگ |
C | ہنگامی پارکنگ |
D | دو طرفہ بائیں مڑنے والی لین |
Question 13 |

گاڑی کی بریکس کے ناکام ہونے پر کیا اقدامات کئے جانے چاہیئں ؟
A | جتنا زور سے ممکن ہو سکے اس وقت تک بریکس دبائیں جب تک کہ وہ دوبارہ کام کرنا شروع کر دیں |
B | نزدیکی پولیس آفیسر کو ہاتھ ہلا کر اشارہ کریں اور مدد کے لئے زور سے پکاریں |
C | ہنگامی بریکس لگائیں اور دیگر ڈرائیورزکو خبردار کرنے کے لئے زور سے ہارن بجائیں اور اس دوران کوئی نرم تصادم کی جگہ تلاش کریں |
D | تیزی سے بریکس کو پمپ کریں اور نچلا گیئر لگا لیں |
Question 14 |

:دائیں جانب کے موڑ کے لئے ، ہاتھ اور باز و کے اشارے کو اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے
A | بازو باہر اور اوپر کی جانب |
B | گھومتا ہوا بازو |
C | بازو باہر اور نیچے کی جانب |
D | کھڑکی سے سیدھا باہر نکلا ہوا بازو |
Question 15 |

جب ایک قابل رپورٹ حادثے میں ملوث ہوں، ڈرائیورزکو یہ اپنے قریب ترین صوبائی یا میونسپل پولیس کو رپورٹ کرنا چاہیے
A | 72 گھنٹے کے اندر اندر |
B | 24 گھنٹوں کے اندر اندر |
C | فوری طور پر |
D | 48 گھنٹوں کے اندر اندر |
Question 16 |

:گیلی سڑکوں کی وجہ سے یہ ہوسکتا ہے
A | ( پانی کی تہہ کے اوپر گاڑی کا چلنا (ہائیڈروپلیننگ |
B | (سڑک پرٹائر کی گرپ کا خاتمہ(ٹریکشن کا خاتمہ |
C | تمام جوابات درست ہیں |
D | دکھائی دینے کی حد میں کمی |
Question 17 |

:موٹر گاڑی پر نصب ایک جلتی بجھتی نیلے رنگ کی بتی ظاہر کرتی ہے
A | ایمبولینس |
B | (برف ہٹانے کا سامان (برف ہٹانے والی گاڑی |
C | پولیس کی ہنگامی گاڑی |
D | دھماکہ خیز مواد لے جاتی موٹر گاڑی |
Question 18 |

اچھے موسم میں، ڈرائیور ز کو اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ،مندرجہ ذیل میں سے ، کم از کم کتنا فاصلہ برقرار رکھنا چاہیئے؟
A | 3 سیکنڈز
3 seconds |
B | 2 سیکنڈز
2 seconds |
C | 1 سیکنڈ
1 second |
D | 4 سیکنڈز
4 seconds |
Question 19 |

ایک جلتی بجھتی یا مستحکم سرخ رنگ کے ہاتھ کی علامت کا سامنا ہونے پر پیدل چلنے والوں کو یہ کرنا چاہئے
A | سڑک پار کرنا شروع نہ کریں . اگر وہ پہلے سے ہی پار کرنا شروع کر چکے ہیں، تو انہیں فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے پار کر جانا چاہئے |
B | جتنی جلدممکن ہو ، دوڑ لگا کر چوراہا پار کریں |
C | شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرخ ہاتھ کی جانب اپنا ہاتھ لہرائیں |
D | آہستہ آہستہ پار کریں |
Question 20 |

:جب ایک یک طرفہ سڑک سے ایک یک طرفہ سڑک پر بائیں جانب کا موڑ مڑنے لگیں تو آپ پر لازم ہے
A | بائیں کرب والی لین سے دائیں کرب والی لین میں موڑ مڑیں |
B | دائیں کرب والی لین سے دائیں کرب والی لین میں موڑ مڑیں |
C | بائیں کرب والی لین سے بائیں کرب والی لین میں موڑ مڑیں |
D | دائیں کرب والی لین سے بائیں کرب والی لین میں موڑ مڑیں |
Question 21 |

وہ کونسی دستاویزات ہیں جو پولیس آفیسرز کے طلب کرنے پر ڈرائیورز نے پیش کرنی ہوں گی ؟
A | چلائی جانے والی گاڑی کی ملکیت کے کاغذات |
B | چلائی جانے والی گاڑی کے بارے میں انشورنس کی ایک گلابی پرچی |
C | ان کا اپنا کار آمد ڈرائیونگ لائسنس |
D | تمام جوابات درست ہیں |
Question 22 |

ایک سکول بس جس پر اشارے والی سرخ بتیاں جل بجھ رہی ہیں ، وہ ایک ایسی ہائی وے پر رک جا تی ہے جس پر کوئی میڈین پٹی نہیں ہے. قانون کے مطابق ڈرائیورز کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
A | آنے والی گاڑیوں کے گذرنے کا انتظار کریں، پھر پاس (اوور ٹیک) کر لیں |
B | اپنے ہارن کو بلند آواز سے بجاتے ہوئے سڑک کے ساتھ آگے بڑھیں |
C | رفتار آہستہ کریں اور،جو بچے ہائی وے پار کررہے ہوں، ان پر نظر رکھتے ہوئے احتیاط سے پاس (اوور ٹیک) کر لیں |
D | اگر بس کے پیچھے آرہے ہیں تو کم از کم 20 میٹر دور رک جائیں اور اگر بس کی مخالف سمت سے آ رہے ہیں تو بس سے ایک محفوظ فاصلے پر رک جائیں . صرف اس وقت آگے بڑھیں جب بس کی اشارے والی بتیاں جلنا بجھنا بند کر دیں |
Question 23 |

جب ایک ایسے چوراہے کے نزدیک پہنچ رہے ہوں جو زیادہ ٹریفک کی وجہ سے بند ہو تو، ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہئے؟
A | آگے والی گاڑیوں کو زور دار ہارن سے متنبہ کریں کہ وہ آگے چلنا شروع کر دیں |
B | جتنا ممکن ہو سکے، آگےوالی گاڑی کے نزدیک رہیں |
C | رک جائیں اور چو راہےمیں داخل ہونے سے پہلے تب تک انتظار کریں جب تک آگے والی ٹریفک آگے نہ بڑھ جائے |
D | یو ٹرن(موڑ) مڑیں اور دوسری سڑک تلاش کریں جس پر ٹریفک جام نہیں ہے |
Question 24 |

بغیرانشورنس والے ڈرائیور کو انشورنس کی کتنی کوریج فراہم کی جاتی ہے؟
A | $10,000 |
B | کسی قسم کی کوریج نہیں |
C | $20, 000 |
D | $15,000 |
Question 25 |

ایک ڈرائیور تیسری مرتبہ یا اس کے بعد میں خون میں الکحل کی مقدار’انتباہ کی حد’ 0.05 سے 0.08 کے ساتھ پکڑا جاتا ہے تو اس کا کیا نتیجہ ہوگا؟
A | تمام جوابات درست ہیں |
B | چھ مہینے تک کے لئے اگنیشن انٹرلاک کنڈیشن لگا دی جائے |
C | شراب کے علاج کا ایک لازمی پروگرام |
D | تیس 30دن کے لئے لائسنس کی معطلی اور 150 $ جرمانہ |
Question 26 |

ڈرائیونگ کے دوران اونگھ آنے کی صورت میں ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہیئے؟
A | تازہ ہوا کے لئے کھڑکی کھولیں |
B | ریڈیو کی آواز اونچی کر دیں |
C | رفتار کو کم کریں |
D | محفوظ علاقے میں رک جائیں اور آرام کریں |
Question 27 |

معذور افراد کی خصوصی پارکنگ کا اجازت نامہ ؟
A | ڈرائیورز کو معذوروں کی پارکنگ کی جگہ میں پارک کرنے کی اجازت دیتا ہے چاہے کوئی معذور شخص گاڑی میں سوار نہ ہو |
B | تمام جوابات درست ہیں |
C | معذوری کے حامل شخص کو کسی بھی جگہ پارک کرنے کی اجازت دیتا ہے، بشمول ان علاقوں کے جنھیں ” نو پارکنگ ” کہا جاتا ہے |
D | اس کا اجراءکسی فرد کو کیا جاتا ہے، جس سے اس گاڑی کو اختیار حاصل ہو جاتا ہے کہ جب اس اجازت نامہ کو گاڑی میں رکھا اور دکھایا جائے تو اس گاڑی کو نامزد کردہ معذور پارکنگ والی جگہ پر پارک کرنے کی اجازت ہو گی |
Question 28 |

کن حالات میں ڈرائیورز کا لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے؟
A | دوبارہ امتحان میں حصہ لینے میں ناکامی |
B | بحالی کی فیس ادا کرنے میں ناکامی |
C | تمام جوابات درست ہیں |
D | عدالت کے حکم کے باوجود ٹریفک جرمانہ ادا کرنے میں ناکامی |
Question 29 |

جب ایک پولیس آفیسر ان کو ایسے چوراہے سے گذرنے کا اشارہ کرتا ہے جس کی بتی سرخ ہو تو، ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہئے؟
A | بتی کے سبز ہونے کا انتظار کریں |
B | اس بات کو یقینی بنانے کے لئے رکیں کہ پولیس آفیسر چاہتا ہے کہ آپ گذر جائیں |
C | پولیس آفیسرکے اشارے پر عمل کریں اور آگے بڑھیں |
D | پولیس آفیسر کی توجہ سرخ بتی کی جانب دلائیں |
Question 30 |

:روڈ ٹیسٹ کی ناکامیاں مندرجہ ذیل کا نتیجہ ہو سکتی ہیں
A | غیر محفوظ اقدامات |
B | تمام جوابات درست ہیں |
C | ٹریفک کے قوانین کی تعمیل میں مشکل |
D | مہارت اور کنٹرول کی کمی |
Question 31 |

اگر ایک تجارتی گاڑی ہائی وے پر اس وقت خراب ہو جاتی ہے جس وقت روشنی کی ضرورت ہو تو، لازم ہے کہ گاڑی کے آگے اور پیچھے تقریبا … فاصلے پر فلیئرز اور ریفلیکٹرز رکھ دیئے جائیں
A | 15 میٹرز
15m |
B | 60 میٹرز
60m |
C | 90 میٹرز
90m |
D | 30 میٹرز
30m |
Question 32 |

خصوصی پاس (اوور ٹیک) کرنے یا چڑھائی والی لینز، آہستہ چلنے والی گاڑیوں کو داہنی لین میں منتقل ہونے میں معاونت کرتی ہیں تاکہ تیز رفتار گاڑیاں بحفاظت بائیں لین میں سے پاس (اوور ٹیک) کر سکیں
A | غلط |
B | درست |
Question 33 |

برف میں پھنس جانے پر ڈرائیورز کو کیا کرنا چاہئے؟
A | انجن چلتا رہنے دیں تاکہ گاڑی میں موجود لوگ منجمد نہ ہوں |
B | گاڑی سے باہر نکلیں اور مدد حاصل کرنے کیلئے چلنا شروع کر دیں |
C | گرم رہنے کے لئے گاڑی کے انجن کو ہر گھنٹے میں تقریبا 5 منٹ سے زیادہ نہ چلائیں اور کاربن مونو آکسائیڈ کے زہریلے پن سے بچیں |
D | گرمی حاصل کرنے اور مدد کے اشارے کے لئے آگ جلائیں |
Question 34 |

…..جب ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچنے پر بجلی یا میکانی اشارے کا آلہ قریب آنے والی ٹرین کے بارے میں انتباہ کررہا ہو تو، ڈرائیور پر لاز م ہے کہ
A | قریبی ریل یا گیٹ سے کم سے کم 5 میٹر ز کے فاصلے پر رک جائیں |
B | قریبی ریل یا گیٹ سے کم از کم 1.5 میٹر ز کے فاصلے پر رک جائیں |
C | رفتار بڑھائیں اور جتنی جلدی ممکن ہو پٹریوں کو پار کر لیں |
D | رفتار آہستہ کر لیں اور انتہائی احتیاط کے ساتھ پٹریوں کو پار کر یں |
Question 35 |

:گیلی یا برفانی سڑک پرگاڑی جلدی سے روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ
A | گاڑی کو پھسلنے سے بچانے کے لئے زور سے بریک لگائیں اور سٹیئرنگ ویل مضبوطی سے قابو میں رکھیں |
B | معمول کے طریقے سے بریک لگائیں ؛ زور سے بریک نہ لگائیں |
C | مضبوطی سے بریک لگائیں .اگر پہیئے لاک ہو جائیں تو، چھوٹے وقفوں سے اس وقت تک بریک چھوڑیں اور لگاتے رہیں جب تک گاڑی ر ک نہیں جاتی |
D | بریک نہ لگائیں .ریس کے پیڈل سے پاؤں اٹھا لیں اور گاڑی کو خود بخود آہستہ ہو کر رکنے دیں |
Question 36 |

:کبھی لینز تبدیل نہ کریں، ما سوائے
A | ہارن بجانا اور مناسب طریقے سے ہاتھ کا اشارہ دینا |
B | پیچھے دیکھنے والے آئینہ کو چیک کرنا |
C | اشارہ دینا، پیچھے دیکھنے والے آئینے سے چیک کرنا اور بلا ئینڈ سپاٹس کو چیک کرنا |
D | اشارہ دینا اور رفتار کم کرنا |
Question 37 |

کس صورت میں ڈرائیورز کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ کسی اور کو اپنا لائسنس دے دیں؟
A | جب دوسرا شخص گاڑی چلانا سیکھ رہا ہو |
B | کبھی نہیں |
C | جب دوسرے شخص کو ہنگامی صورتحال میں اس کی ضرورت ہو |
D | جب دوسرے شخص کو شناخت کے مقاصد کے لئے اس کی ضرورت ہو |
Question 38 |

ایک چوراہے میں جہاں سڑک پر بائیں موڑ کی لینز کا نشان بنا ہوتا ہے ….؟
A | اگر آپ اشارہ دیتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا |
B | نشان زدہ لین سے اپنا موڑ کاٹیں |
C | آپ اس کا استعمال سست ٹریفک کو پاس (اوور ٹیک) کرنے کے لئے کرسکتے ہیں |
D | آپ اپنی گاڑی کو پارک کرنے کے لئے اس کا استعمال کر سکتے ہیں |
Question 39 |

اگر ایک پیدل چلنے والا سڑک پر ابھی موجود ہےاور ٹریفک کا اشارہ تبدیل ہوجاتا ہے، تو راستے کا حق کس کا ہے؟
A | دائیں جانب سے آتے گاڑی والے |
B | بائیں جانب سے آتے گاڑی والے |
C | یو ٹرن (موڑ) مڑتا گاڑی والا |
D | پیدل چلنے والے |
Question 40 |

جب گاڑی سیاہ برف پر چلتی ہےتو ڈرائیورز کے لئے سب سے محفوظ عمل کیا ہے ؟
A | آرام سے اپنے پاؤں کو رفتار کے پیڈل سے ہٹا دیں اور فورا سڑک کی ایک جانب چلے جائیں |
B | گاڑی کو نیوٹرل میں ڈال دیں اور اسے مطلوبہ سمت میں لے جائیں |
C | آرام سے اپنے پاؤں کو رفتار کے پیڈل سے ہٹا دیں اور مطلوبہ سمت میں چلے جائیں |
D | سٹیئرنگ وہیل پر مضبوط گرفت کو برقرار ر کھتے ہوئے، زور سے بریک لگائیں |
← |
List |
→ |
1 | 2 | 3 | 4 | 5 |
6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 |
21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
31 | 32 | 33 | 34 | 35 |
36 | 37 | 38 | 39 | 40 |
End |
ہماری ٹیم نے یہ آن لائن پریکٹس کوئز انجن ، آپ کو اونٹاریو ڈرائیور لائسنس کے ٹیسٹ کی فوری طور پر تیاری کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا ہے.
اس آن لائن سائٹ پر موجود ہر اونٹاریو جی 1() ٹیسٹ مفت ہے. جتنا بھی چاہیں، آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. اسی طرح، جیسے دوسرے افراد نے پہلے سے ہی ایسا کیا ہے، فیس بک پر ہمیں پسند کرنا مت بھولیں اور اپنے دوستوں کو ہماری ویب سائٹ کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بھی اونٹاریو جی 1() ٹیسٹ انتہائی آسانی سے پاس کر سکیں. ہمارے فراہم کردہ ٹیسٹس کا شکریہ، ہم نےان ڈرائیورز سے تعریف حاصل کی ہے جو ان کی مدد سے اپنے جی 1() لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. یہ ویب سائٹ باقی تمام کے مقابلے میں نمایاں ہے کیونکہ ہمارے پیش کردہ ٹیسٹس مفت اور اعلی معیار کے حامل ہیں.
ہدایات: ٹیسٹ سے پہلے اونٹاریو کی سرکاری ڈرائیورز کی دستی کتاب (ہینڈ بک) کا مطالعہ کریں.