اب اردو میں – جی ون پریکٹس ٹیسٹ
ہماری ٹیم نے یہ طاقتور آن لائن پریکٹس کوئز انجن ، آپ کو اونٹاریو ڈرائیور لائسنس کے ٹیسٹ کی فوری طور پر تیاری کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا ہے. پریکٹس کامل بناتی ہے! ہمارے پریکٹس ٹیسٹ کے سوالات کی مشق کریں اور معلوم کریں کہ کیا آپ مکمل طور پر تیار ہیں، یا آپ کوتیاری کے لئے مزید کچھ وقت صرف کرنا ہوگا. یہ پریکٹس ٹیسٹ کے سوالات اصل امتحان لینے سے پہلے آپ کو اپنے علم کی حقیقی آزمائش کرنے میں مدد دیتے ہیں.Urdu Signs 1 -اردو سائن
Congratulations – you have completed Urdu Signs 1 -اردو سائن.
You scored %%SCORE%% out of %%TOTAL%%.
Your performance has been rated as %%RATING%%
Your answers are highlighted below.
Question 1 |
A | آگے ریلوے کراسنگ ہے |
B | آپ 4 راستے والے چوراہے پر پہنچ رہے ہیں |
C | آپ ہسپتال کے زون میں پہنچ رہے ہیں |
D | آگے پیدل چلنے والوں کے لئے کراس واک ہے |
Question 1 Explanation:
آگے ریلوے کراسنگ ہے. ٹرینوں کے لئے ہوشیار رہیں. یہ علامت، اس زاویہ کی نشاندہی بھی کرتی ہے جس پر ریلوے ٹریک کراس کر رہا ہے . اس تصویر میں (دی گئی علامت )، سڑک کا نشان اور ریلوے کراسنگ کا نشان ایک دوسرے کو 90 درجے کے زاویے پر کراس کر رہے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریلوے ٹریک، سڑک کو 90 درجے کے زاویے پر کراس کر رہا ہے.
Question 2 |
A | خطرہ، سڑک کا اختتام |
B | بائیں جانب رہیں |
C | تیر کی سمت میں سڑک پر تیز خم یا موڑ ہے |
D | آگے سڑک میں پیچ وخم (بل) ہیں |
Question 2 Explanation:
اس سمت میں سڑک میں اچانک موڑ ہیں . رفتار آہستہ کر لیں اور محتاط رہیں .
Question 3 |
A | لازم ہے کہ آپ مکمل طور پر رک جائیں |
B | نا ہموار سطح کا نشان 150 میٹرز |
C | صرف اس صورت میں رکیں اگر دوسری گاڑیاں آپ کی جانب آ رہی ہوں |
D | رکنے کا نشان 150 میٹرز |
Question 3 Explanation:
ڈرائیورز کو گاڑی مکمل طور سے اس طرح سے روکنی چاہیئے کہ وہ اچھی طرح سے بریکس لگا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑی چلنا بند ہو گئی ہے. گاڑی کو بریک لگا کر تھوڑا سا “روکنے”اور پھر مکمل طور پر رکے بغیر چوک میں سے گذر جانے (اسے ایک “رولنگ سٹاپ” بھی کہا جاتا ہے) کو مکمل طور سے رکنا نہیں سمجھا جا سکتا. جو ڈرائیورزگاڑی کو مکمل طریقے سے نہیں روکتے، پولیس کی طرف سے انہیں چارج کیا جا سکتا ہے. ایک بار جب گاڑی مکمل طور پر رک جائے تو، ڈرائیورز کو چوراہے میں داخل ہونے سے پہلے راستے کے واضح اور صاف ہونے تک انتظار کرنا چاہیئے .
Question 4 |
A | چوراہے پر دائیں مت مڑیں |
B | چوراہے پر بائیں مت مڑیں |
C | آپ ایک ٹریفک جزیرے کے قریب پہنچ رہے ہیں |
D | آگے پوشیدہ (نظر نہ آنے والا ) چوراہا ہے |
Question 4 Explanation:
چوراہے پر بائیں مڑنا منع ہے. ڈرائیورز کو اپنے روٹ کی پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرنا چاہیئے. یہاں تک کہ اگر جی پی ایس بھی بائیں مڑنے کا کہے ، تب بھی ، چوراہے پر بائیں نہ مڑیں . منزل پر جانے کا کوئی اور متبادل راستہ تلاش کریں جس میں چوراہے پر بائیاں موڑ شامل نہ ہو .
Question 5 |
A | ( مخالف سمت میں جانے کے لئے مت مڑیں . (یو ٹرن |
B | دائیں جانب مڑنے کی اجازت نہیں ہے |
C | بائیں جانب مڑنے کی اجازت نہیں ہے |
D | گیلی ہونے پر سڑک پر پھسلن ہوتی ہے |
Question 5 Explanation:
سڑک کے اس حصے کے ساتھ یو موڑ مڑنا منع ہے . ڈرائیورز کو اپنے روٹ کی پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرنا چاہیئے . یہاں تک کہ اگر جی پی ایس بھی یو موڑ مڑنے کا کہے ، تب بھی ، چوراہے پر یو موڑ نہ مڑیں . منزل پر جانے کا کوئی اور متبادل راستہ تلاش کریں جس میں چوراہے پر یو موڑ مڑنا شامل نہ ہو .
Question 6 |
A | ڈیوٹی پر موجود فلیگ مین کو ایک تعمیراتی کام کے نشان سے تبدیل کرنا |
B | لازمی (ریگولیٹری ) نشان – رفتار کم کریں |
C | آگے سکول کا علاقہ ہے |
D | آگے سڑک پر کام ہو رہا ہے |
Question 6 Explanation:
آگے تعمیراتی کام ہو رہا ہے . ڈرائیورزکو رفتار کو ایڈجسٹ کرنا چاہئے اور اگر ضروری ہو تو رکنے کے لئے تیار رہیں . ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کا استعمال کریں کیونکہ تعمیراتی کارکن ڈیوٹی پر موجود ہوسکتے ہیں . خبردار رہیں اور دیگر متعلقہ تعمیراتی علامات دیکھتے رہیں .
Question 7 |
A | آگے سڑک میں پیچ وخم (بل) ہیں |
B | گیلی ہونے پر سڑک پر پھسلن ہوتی ہے |
C | آگے پوشیدہ (نظر نہ آنے والا ) چو راہا ہے |
D | آگے تنگ سڑک ہے |
Question 7 Explanation:
آگے سڑک بل کھا رہی ہے .رفتار کم کرنے کے لئے تیار رہیں؛ آنے والی ٹریفک پر نظر رکھیں .
Question 8 |
A | متوازی پارکنگ کی اجازت ہے |
B | دو طرفہ ٹریفک |
C | پاس (اوور ٹیک) کرنے کی اجازت ہے |
D | اسٹریٹ ریسنگ کی اجازت ہے |
Question 8 Explanation:
ڈرائیورز کو سڑک کے اس حصے میں سے پاس (اوور ٹیک) کرنے کی اجازت ہے . سامنے سے آنے والی ٹریفک کی جانچ کریں، اور صرف اس صورت میں پاس (اوور ٹیک) کریں اگر ایسا کرنا محفوظ ہو.
Question 9 |
A | آگے تنگ پل ہے |
B | سڑک زیر تعمیر ہے |
C | تقسیم شدہ ہائی وے ختم ہوجاتی ہے |
D | تقسیم شدہ ہائی وے شروع ہوتی ہے: آگے علیحدہ سڑکوں پر دونوں سمتوں میں ٹریفک جاری رہتی ہے |
Question 9 Explanation:
تقسیم شدہ ہائی وے شروع ہوتا ہے. ہر سمت کی اپنی سڑک ہے. دائیں ہاتھ والی سڑک پر رہیں . “نئی ” سڑک میں ایک سے زیادہ لینز ہوسکتی ہیں ، لیکن تمام لینز ایک ہی سمت میں سفر کرتی ہیں.
Question 10 |
A | تعمیراتی زون |
B | آگے سڑک پر ابھار یا نا ہموار راستہ ہے |
C | پل یا پل کے نیچے سے گذرنے کا راستہ |
D | فیکٹری، رفتار کم کر لیں |
Question 10 Explanation:
آگے سڑک پر بمپ (اچھال)ہے یا سڑک ناہموار ہے . گاڑی کی رفتار کو کم کر دیں اور گاڑی کا کنٹرول برقرار رکھیں.
Question 11 |
A | بائیں جانب رہیں |
B | دائیں جانب رہیں |
C | پاس (اوور ٹیک) کرنا منع ہے |
D | اس سڑک پر داخلہ منع ہے |
Question 11 Explanation:
گاڑیوں کو اس سڑک پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے. ڈرائیورز کو اپنے روٹ کی پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرنا چاہیئے . یہاں تک کہ اگر جی پی ایس بھی سڑک پر داخل ہونے کا کہے ، تب بھی ، ڈرائیورز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے . منزل پر جانے کا متبادل راستہ تلاش کریں.
Question 12 |
A | علامات کے درمیانی علاقے میں نہ رکیں |
B | تیر کی سمت میں موجود رکنے والی علامتوں (سائینز) پر رکنے کی ضرورت نہیں ہے |
C | دکھائے گئے زاویہ سے آنے والی گاڑیوں کا رکنا لازم ہے |
D | چوراہےمیں داخلہ منع ہے |
Question 12 Explanation:
یہ علامات جوڑوں یا گروپس میں ظاہر ہوتی ہیں. ان علامات کے درمیان ڈرائیورزکو رکنے کی اجازت نہیں ہے.
Question 13 |
A | 120 میٹرز آگے سطح ابھار (ابھری یا اٹھی ہوئی سطح) ہے |
B | آگے ریلوے کراسنگ ہے |
C | 150 میٹرز آگے رکنے کا نشان ہے |
D | آگے ٹریفک لائٹس ہیں . آہستہ ہو جائیں |
Question 13 Explanation:
یہ علامت ڈرائیورز کوانتباہ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے کہ وہ ایک منظم چوراہے پر پہنچ رہے ہیں . یہ علامت عام طور پراس وقت ظاہر ہوتی ہے جب ایک چوراہا “چھپا ہوا (مشکل سے نظر آنا )” ہو، مثال کے طور پر، سڑک میں اچانک موڑ کی وجہ سے . ڈرائیورز کو رفتار آہستہ کر دینی چا ہیئے اور رکنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے .
Question 14 |
A | بڑے ٹرکس کے لئے روٹ |
B | ٹرک منع ہے |
C | اجازت والی علامت |
D | ٹرک کا راستہ |
Question 14 Explanation:
یہ علامت ایک کارروائی کی اجازت دیتی ہے. علامت پر منحصر ہے کہ کونسی کارروائی کی اجازت ہے . مثال کے طور پر، اگر علامت میں ایک سائیکل شامل ہے تو، اس کا مطلب یہ ہے کہ سڑک پر سائیکل استعمال کرنے کی اجازت ہے.
Question 15 |
A | اس لین میں ڈرائیور کا دائیں جانب مڑنا ضروری ہے |
B | خطرے کا پیشگی انتباہ |
C | تیروں سے لے کر کونے تک پارکنگ نہیں ہے |
D | لین کے استعمال کا نشان، بائیں جانب سمیت تمام جانب مڑنے کی اجازت دیتا ہے |
Question 15 Explanation:
اس لین والی ٹریفک پر لازم ہے کہ وہ دائیاں موڑ مڑے . ڈرائیورز کو اپنے روٹس کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیئے اور درست لین کو منتخب کرنے کا یقین ہونا چاہیئے .
Question 16 |
A | لازم ہے کہ سست ٹریفک، کثیر لینز والی سڑکوں پر ، دائیں جانب رہے |
B | سکول کی گاڑیوں کے لئے X چوراہا |
C | احتیاط کریں، سکول بس کی کراسنگ ہے |
D | سکول کراس واک کا نشان |
Question 16 Explanation:
ایک کثیررویہ لین والی سڑک پر سفر کرتے وقت، آہستہ رفتار والی ٹریفک کو دائیں لین (لینز)کا استعمال کرنا چاہیئے . بائیں لین (لینز) ان گاڑیوں کے لئے ہے جو دوسری اور کم رفتار والی گاڑیوں کو پاس (اوور ٹیک) کر رہی ہیں . پاس (اوور ٹیک) کرنے کے لئے بائیں لین استعمال کریں، پھر دائیں لین میں منتقل ہو جائیں اور دائیں لین میں سفر کریں.
Question 17 |
A | سڑک پر داخل نہ ہوں |
B | لوکل ٹریفک کے علاوہ داخلہ منع ہے |
C | مطلب ہے کہ آگے ٹریفک کا ایک گول چکر (راؤنڈ اباؤٹ )ہے |
D | ممنوع علامت |
Question 17 Explanation:
یہ علامت کارروائی کرنے سے منع کرتی ہے. علامت پر منحصر ہے کہ کونسی کارروائی منع ہے . مثال کے طور پر، اگر علامت میں ایک بائیں موڑ کا تیر شامل ہے تو، اس کا مطلب یہ ہے کہ “بائیں مڑنا منع ہے”.
Question 18 |
A | سڑک دائیں جانب مڑ رہی ہے |
B | آگے دو لینز ہیں: دونوں لینز ایک ہی سمت میں جاتی ہیں |
C | سڑک بائیں جانب مڑ رہی ہے |
D | آگےسڑکیں ضم ہو رہی ہیں |
Question 18 Explanation:
آگے ہائی وے، دو رویہ لین والے حصے پر مشتمل ہے. سست رفتار ڈرائیور ز کو دائیں جانب حصے میں سفر کر نا چاہیئے. جو ڈرائیورزتیز رفتاری سے سفر کرنا چاہتے ہیں (رفتار کی حد کے اندر اندر) انہیں چاہیئے کہ بائیں جانب اضافی لین میں سے پاس (اوور ٹیک) کریں ، اور پھر واپس دائیں لین میں منتقل ہو جائیں . چھوٹی ہائی ویز پر اکثر وقفے وقفے سے پاس (اوور ٹیک) کرنے والی لینز موجود ہوتی ہیں تاکہ تیز رفتار ٹریفک اس کو استعمال کرتے ہوئے ، بحفاظت پاس (اوور ٹیک) کر سکے. ڈرائیورز کو آگاہ ہونا چاہئے کہ اگر حالات اجازت دیں اور ایسا کرنا محفوظ ہو تو ، سامنے سے آنے والی ٹریفک بھی اس اضافی لین کو پاس (اوور ٹیک) کرنے کے لئے استعمال کر سکتی ہے. جب کسی بھی صورت حال میں سفر کر رہے ہوں جہاں ایک ہی سمت میں جاتی ٹریفک کی دو یا اس سے زیادہ لینز ہوں تو ، عام اصول یہ ہے کہ اگر پاس (اوور ٹیک) کرنا مقصود نہ ہو تو ” دائیں جانب رہیں ” .
Question 19 |
A | میں دائیں جانب مڑ رہا ہوں |
B | میں رک رہا ہوں |
C | میں رفتار کم کر رہا ہوں یا رک رہا ہوں |
D | میں بائیں جانب مڑ رہا ہوں |
Question 19 Explanation:
بائیں مڑنا – اگر آپ کی سگنل لائٹس (بتیاں ) یا بریک لائٹس (بتیاں ) ناکام ہو جائیں تو، اس ہاتھ کا سگنل استعمال کرنا لازمی ہے.
Question 20 |
A | اس علامت (سائن) سے اگلی علامت (سائن) تک زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے |
B | آگےرفتار کی حدمیں تبدیلی ہے |
C | دیہی اسکول زون کے لئے رفتار کی حد |
D | 50 کلومیٹرفی گھنٹہ حد رفتار کا اختتام |
Question 20 Explanation:
آگے رفتار کی حد 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جاتی ہے. ڈرائیورز کو اس کے مطابق اپنی رفتار کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے تیار ہونا چاہیئے.
Question 21 |
A | بچےرہائشی علاقے میں کھیل رہے ہیں |
B | یہ انتباہ ہے کہ آپ سکول زون کی جانب آ رہے ہیں |
C | کھیل کے میدان کے زون کی علامت |
D | بچوں کے لئے سمت کی علامت |
Question 21 Explanation:
بچوں کے لئے محتاط رہیں . رکنے اور بچوں کو راستے کا حق دینے کے لئے تیار رہیں. کسی بھی کراسنگ گارڈ یا سکول کی حفاظت کے پٹرولر کی ہدایات کی اطاعت کریں.
Question 22 |
A | میں رفتار کم کر رہا ہوں یا رک رہا ہوں |
B | آپ مجھے پاس(اوور ٹیک) کر سکتے ہیں |
C | میں دائیں جانب مڑ رہا ہوں |
D | میں بائیں جانب مڑ رہا ہوں |
Question 22 Explanation:
رفتار آہستہ کر رہے ہوں یا رک رہے ہوں – اگر آپ کی سگنل لائٹس (بتیاں ) یا بریک لائٹس (بتیاں ) ناکام ہو جائیں تو، اس ہاتھ کا اشارہ استعمال کرنا لازمی ہے.
Question 23 |
A | سکول زون، کھیلتے ہوئے بچوں کے بارے میں محتاط رہیں |
B | صوبائی پارک |
C | منزل کا بورڈ. قریبی شہروں اور دیہاتوں کی سمت دکھاتا ہے |
D | پیدل چلنے والوں کے کنٹرول کی علامت |
Question 23 Explanation:
یہ علامت قریبی شہروں یا قصبوں کی سمت ظاہر کرتی ہے. اس تصویر میں (دی گئی علامت )، بیری جانے کے لئے سڑک پر سفر جاری رکھیں؛ اوریلیا جانے کے لئے، چوراہے سے بائیں مڑ جائیں ؛ مڈ لینڈ جانے لئے دائیں مڑ جائیں .
Question 24 |
A | بائیسکل پارکنگ کی اجازت ہے |
B | آگے برف پر چلنے والی گاڑیوں کی پارکنگ ہے |
C | برف پر چلنے والی گاڑیاں اس سڑک کو کراس کرتی ہیں |
D | احتیاط: جانوروں کی کراسنگ ہے |
Question 24 Explanation:
برف کی گاڑیاں سڑک پار کرتی ہیں . اگر ضرورت ہو تو رفتار کم کر نے اور رکنے کے لئے تیار رہیں .
Question 25 |
A | میں رفتار کم کر رہا ہوں یا رک رہا ہوں |
B | میں دائیں جانب مڑ رہا ہوں |
C | آپ مجھے پاس(اوور ٹیک) کر سکتے ہیں |
D | میں بائیں جانب مڑ رہا ہوں |
Question 25 Explanation:
دائیں مڑنا – اگر آپ کی سگنل لائٹس (بتیاں ) یا بریک لائٹس (بتیاں ) ناکام ہو جائیں تو، اس ہاتھ کا سگنل استعمال کرنا لازمی ہے.
Question 26 |
A | روڈ پہلے دائیں پھر بائیں جانب مڑتی ہے |
B | آگے سڑک میں پیچ وخم (بل) ہیں |
C | ٹریفک جزیرے کے دائیں جانب رہیں |
D | دوسری ٹریفک کے دائیں جانب سے پاس (اوور ٹیک) کریں |
Question 26 Explanation:
اس علامت سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیورز کو ٹریفک جزیرے کے دائیں جانب رہنا چاہیے. ٹریفک جزائر ایک سڑک کو دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ،ان کا استعمال اکثر چوراہوں میں ہوتا ہے.
Question 27 |
A | آگے ریلوے کراسنگ ہے |
B | آگےسکول کا علاقہ ہے |
C | جانے کا حق آپ کا ہے |
D | آپ پر لازم ہے کہ چوراہے میں موجود یا اس کے قریب ٹریفک کو پہلے جانے دیں |
Question 27 Explanation:
ڈرائیورز پر لازم ہے کہ دوسری ٹریفک کو راستے کا حق دے دیں . اگر ضروری ہو تو ڈرائیورز رک جائیں ، اور جب راستہ صاف ہوجائے تو آگے بڑھیں.
Question 28 |
A | آگے پختہ سڑک ختم ہو جاتی ہے |
B | آگے پل ہے |
C | آگے چو راہا ہے |
D | آگے تنگ سڑک ہے |
Question 28 Explanation:
سڑک ختم ہو جاتی ہے؛ رفتار کم کر دیں اور احتیاط سے ڈرائیو کریں . بجری والی سڑکیں خطرناک ہوسکتی ہیں، خاص طور پر اگر سڑک پر تازہ ترین “گریڈنگ کی گئی ہے (گریڈنگ کا مطلب ہے کہ سڑک کی سطح کو ہموار کرنے کے لئے بجری کی ایک تازہ پرت ڈالی گئی ہے ). بجری کی ایک موٹی پرت پر تیز رفتار ی سے گاڑی کو ڈرائیور کرنے کی وجہ سے گاڑی فش ٹیل کر سکتی ہے یا گھوم سکتی ہے، اور اس کے نتیجے میں حادثہ ہو سکتا ہے.
Question 29 |
A | آگےکراس واک ہے |
B | سڑک میں تیزخم (موڑ) ہیں |
C | دائیں جانب نکل جائیں |
D | آگے سڑک میں پیچ وخم (بل) ہیں |
Question 29 Explanation:
یہ علامت ڈرائیورز کو خبردار کرتی ہے کہ آگے سڑک میں اچانک موڑ موجود ہے. اگر ضرورت ہو تو رفتار کو ایڈجسٹ کریں.
Question 30 |
A | آگے گلی میں راستہ بند ہے |
B | جانے کا حق چھوڑ دیں |
C | آگے رکنے کا نشان ہے |
D | سست رفتار گاڑی، آگے والی گاڑی 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے کم رفتار پر چل رہی ہو گی |
Question 30 Explanation:
ٹریکٹرز، فارم مشینری، یا کوئی بھی بھاری “سازوسامان” والی گاڑیاں جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا کم رفتار پر سفر کرتی ہیں ان کو “سست رفتاروالی گاڑی” کی علامت لگا کر ظاہر کرنا ضروری ہے. جب اس علامت والی گاڑی کے نزدیک پہنچ رہے ہوں تو ، ڈرائیورز کو چاہیئے کہ رفتار کم کر دیں اور گاڑی آہستہ رفتار سے چلانے کیلئے تیار ہو جائیں . ڈرائیورزکو اس وقت تک پاس (اوور ٹیک) نہیں کرنا چاہیئے جب تک ایسا کرنا قانونی طور پر درست اور محفوظ نہ ہو.
Once you are finished, click the button below. Any items you have not completed will be marked incorrect.
Get Results
There are 30 questions to complete.
← |
List |
→ |
Return
Shaded items are complete.
1 | 2 | 3 | 4 | 5 |
6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 |
21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
End |
Return
You have completed
questions
question
Your score is
Correct
Wrong
Partial-Credit
You have not finished your quiz. If you leave this page, your progress will be lost.
Correct Answer
You Selected
Not Attempted
Final Score on Quiz
Attempted Questions Correct
Attempted Questions Wrong
Questions Not Attempted
Total Questions on Quiz
Question Details
Results
Date
Score
Hint
Time allowed
minutes
seconds
Time used
Answer Choice(s) Selected
Question Text
All done
Need more practice!
Keep trying!
Not bad!
Good work!
Perfect!
ٹیسٹ نہیں ہے. ہم آپ کے حقیقی امتحان کے کسی بھی نتائج کے ذمہ دار نہیں ہیں. (G1 ) براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ حقیقی
3.5
/
5
(
72
votes
)
3.5
/
5
(
72
votes
)